مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست منی پور میں مسلح باغیوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجی قافلہ قریبی شہر سے ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال کی جانب روانہ تھا اس دوران باغیوں نے میانمار سرحد کے قریبی علاقے چنڈال سے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افسران سمیت 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہندوستانی ریاست منی پور میں مسلح باغیوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1855585
آپ کا تبصرہ